Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رانا ثناء کی تنقید پر سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان بدل لیا

نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، نگراں وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 03:02pm
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی۔ فوٹو — فائل
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی۔ فوٹو — فائل

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے قائد ن لیگ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا نواز شریف کے لیے کہنا تھا کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی،ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردارادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کررہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتارکریں گے،میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ نوازشریف ماضی میں بھی بیٹی کے ساتھ گرفتار ہونے آئے تھے، برصغیر کا ایک ہی لیڈر ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے،تعصب کہیں یا کچھ اور سب کو پتہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے ڈرتے ہیں، وہ عدالتوں کی ڈارلنگ ہیں اور کئی کیسز میں ریلیف لے چکے ہیں۔

حال ہی میں رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو حد سے تجاوز قرار دیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah

sarfaraz bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div