Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیخلاف آرڈیننس لانے کا فیصلہ

گورنر پنجاب ای وی ایم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کا آرڈیننس جاری کریں گے
شائع 26 ستمبر 2023 11:47pm
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیخلاف آرڈیننس لانے کا فیصلہ، فوٹو ــ فائل
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیخلاف آرڈیننس لانے کا فیصلہ، فوٹو ــ فائل

پنجاب کی نگراں کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے اور گورنر پنجاب سے آرڈینینس جاری کروانے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب کابینہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ (ای وی ایم) کے ذریعے نہیں ہوں گے، سابقہ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے کی قانون سازی کرکے گئی تھی۔

نگران کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی۔

گورنر پنجاب ای وی ایم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کا آرڈیننس جاری کریں گے۔

یہ آرڈیننس تین ماہ تک موثر رہے گا، تین ماہ بعد دوبارہ آرڈیننس جاری ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانا ممکن نہیں، اس کیلئے پائلٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

’اقتدار تو کسی اور طریقے سے ملتا ہے‘، نئی سیاسی جماعت بنے گی، شاہد خاقان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 4 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کیلئے مشینیں بھی نہیں خریدی گئیں، جبکہ پاکستان میں بجلی کی بندش بھی اہم مسئلہ ہے۔

Pakistan Politics

punjab care taker govt

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div