Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ملتان: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے بچے کو زبردستی کیل کھلادی، مقدمہ درج

بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر قاری مدرسے سے فرار
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 08:42am

ملتان کے مدرسے میں زیر تعلیم 6 سالہ بچے کو استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر زبردستی کیل کھلا دیا، بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر قاری مدرسے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملتان کے ایم اے جناح روڈ پر واقع مدرسہ امیر حمزہ میں قاری شاہد نے 6 سالہ ہارون کو مبینہ طور پر سبق یاد نہ ہونے پر سٹیل کا کیل کھلا دیا اور مدرسے سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں

جہلم: رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی 16سالہ دوست سے زیادتی

نامعلوم شخص کی ذہنی معذور13سالہ بچی سے زیادتی

بچے کی حالت خراب ہونے پر فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچے کے گلے سے کیل نکال لیا گیا ہے۔

تاہم بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

بچے کو سزا کے طور پر کیل کھلانے پر ملزم قاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم پولیس تاحال قاری شاہد کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Multan

child torture

nail

teacher torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div