Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

صدر مملکت سے برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور کشمیری نژاد شہریوں کے وفد کی ملاقات

دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، عارف علوی
شائع 28 ستمبر 2023 08:10pm
دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، صدر مملکت، فوٹو ــ فائل
دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، صدر مملکت، فوٹو ــ فائل

صدرمملکت عارف علوی سے برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور کشمیری نژاد شہریوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملنے والے وفد کی قیادت لیبر فرینڈز آف کشمیر یو کے کے چیئرمین اینڈریو گیوین نے کی۔

صدر پاکستان اور برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ ہندوستان مسلمانوں کی نسل کشی، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور جبر میں ملوث ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت منی پور میں گرجا گھروں کو جلانے، تباہ کرنے اورعلاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں بھی ملوث ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند ہندوتوا نظریہ سے متاثر ہونے سے بھارتی نفسیات بدل رہی ہے، ہندوتوا کا مقصد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ان کے ساتھ ناانصافی کی صورت میں فوری کارروائی کی گئی۔ دوسری طرف بھارت کشمیری عوام کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سکھوں کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر بھارت کیخلاف مظاہرہ

سکھ رہنما کا قتل : انتہائی سنگین معاملے کی تہہ تک جائیں گے، کینیڈا

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا، بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنی غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو واپس لے۔

modi government

Indian occupied Kashmir

President Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div