Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پنجاب، 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم سے 10 ہزار مریض متاثر

سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق بہاولپور سے ہے
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 01:24pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

پنجاب میں آشوب چشم کی وبا نے تیزی اختیار کرلی ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 ہزار سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں، جن میں بہاولپور سر فہرست ہے۔

گزشتہ روز 10ہزار269 مریض پنجاب بھر سے رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ایک ہزار540 مریضوں کا تعلق بہاولپور سے ہے۔

فیصل آباد سے ایک ہزار132، ملتان سے ایک ہزار48 جبکہ لاہور سے 452 افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ رواں برس تین لاکھ 94 ہزار 795 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کردیے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اس مرض سے بینائی متاثر نہیں ہوتی، جو آٹھ سے 10 روزمیں بہتر ہوجاتا ہے۔

punjab

Pink Eye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div