Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی خاتون جھانسے میں آکر جمع پونجی گنوا بیٹھی

فراڈ کا سلسلہ رواں سال اگست میں ٹیلی گرام ایپ پر نامعلوم شخص کے پیغام سے شروع ہوا
شائع 02 اکتوبر 2023 10:56am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور کی رہائشی خاتون آن لائن سرمایہ کاری فراڈ میں 16 لاکھ گنوا بیٹھی۔

دھوکے بازوں نے خاتون سے ایک میسجنگ ایپ کے ذریعے رابطہ کیا اور بعد میں اسے جھانسہ دیا گیا کہ وہ زیادہ منافع کے لیے رقم کی سرمایہ کاری کرے۔

33 سالہ متاثرہ خاتون کی شناخت دھینا سدھا کے طور پر ہوئی جس نے پولیس کو درج کروائی جانے والی شکایت میں انکشاف کیا ہے کہ اس فراڈ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انہیں رواں سال اگست میں ٹیلی گرام ایپ پر ایک نامعلوم شخص کا پیغام موصول ہوا۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق پیغام میں اس شخص نے خاتون کو پارٹ ٹائم نوکری کی پیش کش کی جس میں ہوٹلوں کی آن لائن درجہ بندی بھی شامل تھی۔

اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ ہر درجہ بندی کے لی اچھا منافع ملے گا، جائز پیشکش سمجھ کر متاثرہ خاتون نے اس کام کےحوالے سے مزید معلومات حاصل کیں اور اس جانب راغب ہو تے ہوئے بالآخر ملازمت قبول کرلی۔ ابتدائی طور پر متاثرہ خاتون ک ہوٹلوں کی ریٹنگ کے لیے رقم ملتی تھی لیکن بعد میں دھوکہ بازوں نے اسے زیادہ سے زیادہ مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے آن لائن سرمایہ کاری کرنے پر راضی کر لیا۔

تقریبا ایک مہینے کے دوران 7 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان، خاتونمبینہ طور پر دھوکہ دہی کی اسکیم میں کل 15 لاکھ 74ہزار 257 روہے کی سرمایہ کاری کی۔ تاہم جب انہوں نے اپنا پیسہ نکالنے کی کوشش کی، تو دھوکہ بازوں نے انکار کر دیا۔

خاتون مبینہ طور پردھوکہ بازوں سے جڑے مختلف بینک کھاتوں میں رقم بھیج کر اپنی تمام جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

فراڈ کی شکار خاتون نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے جائیداد کی فراہمی سے متعلق) اور 66 ڈی (کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے لیے سزا سے متعلق) کے شکایت درج کروائی۔

یہ گھوٹالے کے معاملے، جن میں جعلی پارٹ ٹائم نوکری کی پیشکش شامل ہے، جو آخر کار متاثرین کو پیسے کی سرمایہ کاری کرنے اور دھوکہ بازوں کے اکاؤنٹس میں براہ راست رقم بھیجنے کی طرف راغب کرتے ہیں،

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر سے اس طرح کے فراڈ سامنے آنا معمول بن گئے ہیں۔ دھوکہ باز اکثر واٹس ایپ یا ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے متاثرین کے ساتھ رابطے کا آغاز کرتے ہیں ،س میں ملازمت کے پرکشش مواقع پیش کیے جاتے ہیں جیسے یوٹیوب ویڈیوز کو پسند کرنا یا ہوٹلوں کی درجہ بندی کرنا۔

پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمت کی پیش کش دیکھ کر عام دھوکہ دہی کی حکمت عملی سے آگاہ رہیں اور درخواست دینے سے پہلے نوکری کی پوسٹنگ کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔ کبھی بھی غیر قانونی لنکس یا آفرز پر کلک نہ کریں۔

india

Online Fraud

Online Scam

rating hotels