Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سرباز خان 2019 میں نیپال کی 8516 میٹرچوتھی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں
شائع 02 اکتوبر 2023 04:36pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان نے کوہ پیمائی میں ایک اور تاریخ رقم کردی ہے، پاکستانی کوہ پیما سرباز خان بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی بن گئے۔

بتیس سالہ سرباز خان نے چین کے علاقے تبت میں واقع دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ”چو اویو“ (Cho Oyo) سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے آکسیجن سپورٹ کے بغیر اس بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ’ہمت مرداں مددِ خدا‘ کے تحت آکسیجن سپورٹ کے بغیر 8000 میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کی ہیں۔

انہوں نے ایک دن پہلے پہاڑ کے کیمپ ون (camp-I) سے اپنے اس مشکل ترین سفر کا آغاز کیا تھا، اور وہ آج اس چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چوٹی سرکرلی

پہلی بار پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی

نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹییس کیمپ پہنچ گئے

وہ اب تک دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

پرجوش کوہ پیما اب 8,027 میٹر کی شیشاپانگما (Shishapangma) چوٹی کو سر کرتے ہوئے دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

2019 میں انہوں نے نیپال میں 8516 میٹر اونچی دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوئے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

lifestyle

world’s 14 highest peaks

Sirbaz Khan

Cho Oyo peak

First Pakistani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div