Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے گرفتار

پشاور ہائیکورٹ شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
شائع 04 اکتوبر 2023 04:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد ہوگئی۔

ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے تینوں رہنماؤں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے سابق ایم پی ایز میں شفیع اللہ، لیاقت علی اور اعظم خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ایم پی ایز پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شانگلہ پولیس اور انتظامیہ کو ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 125 اراکین کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، 55 کی خارج

حساس ادارے کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات شامل

سابق صوبائی وزیر آج عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کے لیے سوات دار القضا میں پیش ہوئے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی اور کیس کنفرمیشن کے لیے سوات دارالقضا بھیج دیا تھا۔

اس سلسلے میں 19 ستمبر کو سوات ہائیکورٹ بینچ میں پیشی ہوئی مگر عدالت نے 4 اکتوبر تک ضمانت میں پھر توسیع کردی تھی۔

KPK

peshawar

pti leaders

shaukat yousufzai

PTI Leaders arrested

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div