Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شائع 05 اکتوبر 2023 07:13pm
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔

امریکی قونصل جنرل اور محسن نقوی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کے تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر کرسٹین کے ہاکنز نے کہا کہ پنجاب حکومت ثقافتی ورثہ کومحفوظ بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ملاقات کے موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مذہبی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کو محور بنا کر یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعا ت و ثقافت عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور امریکی قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

USA

Pakistan US relations

Ms.Kristin K. Hawkins

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div