Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا میٹرک کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس، رپورٹ طلب

جسٹس (ر) مقبول باقر کی متعلقہ ملازم کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
شائع 05 اکتوبر 2023 10:26pm

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے میٹرک کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا کہ امتحانی نتائج تیار کرنے والا دو سرکاری ملازمتیں کررہا ہے، بیک وقت دو سرکاری ملازمتیں کرنا غیر قانونی ہے، امتحانات جیسے اہم شعبے میں غیرقانونی ملازمت یا تبادلہ کیسے ہوا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے چھان بین کے بعد متعلقہ ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے آڈٹ کی ہدایت

مزدوروں کے 22 ارب روپے کی وصولی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

سندھ میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات جیسے اہم شعبے میں غیرقانونی ملازمت یا تبادلہ کیسے ہوا رپورٹ کریں، امتحانی نتائج کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے حکومت کی ساکھ مجروح کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی حکم دے دیا۔

karachi

matric board

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Matric Result

Maqbool Baqar

Department of Education

Irregularities in examination results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div