Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

فلسطینی قید میں اسرائیلی فوجی خواتین، غزہ میں اس بار بہت کچھ نیا ہوا

صورت حال پر کئی سوالات پیدا ہوگئے
شائع 07 اکتوبر 2023 08:30pm
اسکرین گریبز: سوشل میڈیا
اسکرین گریبز: سوشل میڈیا

حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملے کے بعد اس مرتبہ کئی باتیں نئی ہوئی ہیں جس پر دیکھنے والے حیران ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے کا کوئی بڑا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آرہی ہیں جن میں فلسطینی جنگجوؤں کی قید میں آنے والی اسرائیلی خواتین فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اسرائیل میں جبری بھرتی کا قانون ہے اور ہر شہری کو فوج میں خدمات انجام دینا پڑتی ہیں، فوج میں خواتین کی خاصی بڑی تعداد ہے اور ان کا میدان جنگ میں موجود ہونا بھی اچنبھے کی بات نہیں، لیکن پہلی بار فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی خواتین فوجیوں کو گرفتار کر کے غزہ میں سڑکوں پر گھمایا ہے۔

ایک ویڈیو میں فلسطینی جنگجو ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو جیپ میں بٹھا رہے ہیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے دکھائی دیتے ہے۔

ایک اور ویڈیو میں اسرائیلی خاتون فوجی کی وردی پھٹ چکی ہے اور وہ نیم برہنہ حالت میں گاڑی میں پڑی ہے اس کے اوپر فلسطینی جنگجو بیٹھے۔

اسرائیلی قیدی خواتین کے ساتھ اس طرح کے سلوک نے کئی ممالک میں اسرائیل کے لیے ہمدردی بھی اضافہ کیا ہے، جبکہ مسلم دنیا میں بھی سوشل میڈیا صارفین اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

کچھ ویڈیوز میں فلسطینی حملے کے بعد یہودی ابادیوں میں مقیم اسرائیلیوں کو جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بڑی تعداد میں یہودی آباد کار کھیتوں کے بیچ سے بھاگ کر جا رہے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کی جنگ میں اس مرتبہ یہ بات بھی نئی ہوئی ہے کہ خاصی تعداد میں حماس کے جنگجو اسرائیل کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں جہاں دو بدو لڑائی ہو رہی ہے۔

غزہ کی پٹی اور اسرائیلی علاقے کے درمیان اسرائیل میں دوہری باڑ لگائی تھی جو کئی جگہ سے کاٹ دی گئی ہے۔

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ فلسطینی میزائل حملے کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ ماضی میں آئرن ڈوم ہمیشہ فلسطینی راکٹس کو کامیابی سے روکتا رہا ہے۔

اس میزائل دفاعی نظام کی ناکامی نے بڑے سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ میزائل دفاعی نظام بیک وقت بڑی تعداد میں حملہ اور میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس مرتبہ حماس نے ایک ساتھ پانچ ہزار راکٹ فائر کیے ہیں۔

میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد فلسطین کی جانب سے اتنے بڑے حملے کی پیشگی اطلاع میں کیسے ناکام رہا۔

پہلی بار یہ بھی ہوا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے فلم بندی کی ہے، ایسی ایک ویڈیو میں اسرائیلی ٹینک کو بم کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Israel

Gaza

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Rockets Fired

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div