Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی، اب تک کتنے واپس جاچکے ؟

افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے، ایرانی ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور
شائع 10 مئ 2024 10:14am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان نے دہشتگردی اور معاشی مسائل کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

ایران کے ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں تقریبا 5 ملین غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں، محض 7 لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ ایرانی حکام نے 5 ملین افغان شہریوں میں سے نصف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

afghanistan

Iran

ILLEGAL MIGRANTS