Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مشرق وسطی میں نئے بحران سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، امریکی تجزیہ کار

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا ہے
شائع 08 اکتوبر 2023 08:54am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

امریکی تجزیہ کارمائیکل کوگل مین نے کہا کہ مشرق وسطی میں نئے بحران سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرمائیکل کوگل مین نے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں نئے بحران کی وجہ سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحالی کا معاملہ التوا کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے نے کہا کہ اس سے بالواسطہ طور پر پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ اگر سعودی عرب تعلقات بحال کرتا ہے، تو پاکستان کو بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا۔

امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ لیکن پاکستان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے ایک فلسطینی ریاست ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے۔

Hamas

Hamas Israel attack 2023