Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس سب انسپکٹر کی نماز جنازہ ادا

مقتول سب انسپکٹر اپنے پوتے کی قبر پر حاضری کے بعد گھر جارہے تھے، ایس ایس پی ایسٹ
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 02:20pm
شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی - اسکرینن گریب
شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی - اسکرینن گریب

گلشن معمارموڑکےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی جیب سے پولیس کارڈ نکلا، اور کارڈ پر سب انسپکٹر عامر علی درج ہے۔

کراچی سپر ہائی گلشن معمار موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور مقتول کی جیب سے پولیس کارڈ نکلا ہے، جس پر سب انسپکٹر عامر علی درج ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابھی اطلاع ملی ہے، تفتیش کے لئے ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہے۔

فائرنگ کے نیتجے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر عامر علی کا جسد خاکی انچولی امام بارگاہ پہنچایا گیا، جہاں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں لواحقین، عزیز و اقارب اور ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی سمیت ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی اور ایس پی گلبرگ ڈویژن بلال احمد بھی شریک تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کی میڈیا سے گفتگو

شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات ٹارگٹ کلنگ ہے یا لوٹ مار کی مزاحمت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ سب انسپکٹر عامر علی صبح اپنے پوتے کی قبر پر حاضری دینے کے بعد واپس فیڈرل بی ایریا گھر کی طرف جا رہے تھے، کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس افسر کو نشانہ بنایا۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ عامر علی کو سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جب کہ واردات کے وقت مقتول کے پاس پستول بھی تھا جو ملزمان ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، اور وہاں سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنزک کے لئے بھیجے جائیں گے، جب کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ بھی کرائی جائے گی۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ واردات کی سمت کا تعین فوری نہیں کیا جاسکتا ہے، واردات لوٹ مار تھی یا ٹارگٹ کلنگ، مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے، بہت جلد پولیس تفتیش میں کامیابی ملے گی۔

Karachi Police

Karachi Firing

karachi killing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div