Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

افغانستان میں زلزلے کے بعد راشد خان کا بڑا اعلان

زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعدار 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 07:26pm

افغانستان میں ہفتے کی صبح آئے زلزلے سے ہوئی تباہی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعدار 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس افسوس ناک اور سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے راشد خان نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

راشد اس وقت کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس “پر زلزلے کے بعد کے مناظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے‘۔

انہوں نے لکھا، ’میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی‘۔

واضح رہے کہ حکومتی ترجمان کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع، ہرات کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جب کہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

afghanistan

earthquake

rashid khan

Afghan Cricket Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div