Aaj News

جمعرات, جون 13, 2024  
06 Dhul-Hijjah 1445  

ودیا بالن نے ’خفیہ بیٹی‘ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے 2012 میں بھارتی فلم پروڈیوسر سے شادی کی تھی
شائع 10 اکتوبر 2023 12:15am

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا جو اس وقت شروع ہوئیں جب ائیرپورٹ پر ان کی ایک بچی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی۔

پاپا رازی (فوٹو گرافر) نے ویڈیو کے کیپشن میں بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا۔

اداکارہ سے جب اس سے متعلق رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ میری بیٹی نہیں میں اس کی خالہ ہوں اور وہ بھانجی یعنی بہن کی بیٹی ہیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ میری بہن کے جڑواں بچے ایرا اور روحان ہیں اور میرے ساتھ ویڈیو میں جس بچی کو دیکھا گیا وہ ایرا تھی جسے سب نے میری بیٹی بنا دیا۔

ودیا بالن نے 2012 میں بھارتی فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی اس جوڑے کی تاحال کوئی اولاد نہیں ہے۔

Vidya Balan