Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

افغانستان میں 6.3 شدت کا ایک اور زلزلہ

گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کا زلزلہ آیا تھا
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 01:09pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

افغانستان میں 6.3 شدت کا دوسرا بڑا زلزلہ آگیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی۔

دوسرے زلزلے کا مرکز بھی افغانستان کا شہرہرات تھا، جہاں ہفتے کو آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 10 منٹ پر آیا،اس کا مرکز ہرات شہر سے تقریباً 29 کلومیٹر شمال میں تھا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے کہا کہ بدھ کو شمال مغربی افغانستان میں ایک اور6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

مزید پڑھیں: زلزلے سے تباہی کے بعد پاکستان کا میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ

تحقیقی مرکز نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 کلومیٹرکی گہرائی میں محسوس کیے گئے، لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہفتے کے روز ہرات شہر کے شمال مغرب میں آنے والے متعدد زلزلوں کے چند دن بعد آیا ہے، جس میں دو ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

afghanistan

earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div