Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خیرپور میں مسافر وین اور کار میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

بدقسمت مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی، پولیس
شائع 11 اکتوبر 2023 08:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیرپور میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ببرلوئی بائی پاس فرحان شاہ پمپ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اور سکھر مںتقل کیا، جہاں زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی جبکہ بدقسمت مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپور میں افسوسناک حادثے کا نوٹس

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ جو مسافر حادثے میں شہید ہوئے ہیں اُن کی فیملیز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

traffic accident

Khairpur

6 people died

car and van collision

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div