Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مشکل کا آسان حل

تمباکو نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 03:15pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مرد حضرات خصوصاً نوجوانوں میں تمباکو نوشی کوئی غیرمعمولی بات نہیں رہی، معاشرے میں یہ لت اتنی عام ہوچکی ہے کہ کم عمر نوجوان بھی تمباکو نوشی کرتے پائے جاتے ہیں۔

طبی ماہرین تمباکو نوشی کو صحت کیلئے جان لیوا قرار دیتے ہیں، لیکن عادی افراد کے لیے اسے ترک کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔

تمباکو نوشی کی اس جان لیوا عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل صحیح لیکن ناممکن نہیں ہے، ذیل میں چند تجاویز ان کی رہنمائی کرسکتی ہیں کہ یہ فیصلہ کیوں لینا چاہیئے۔

پھل اور سبزیاں

سگریٹ نوشی اہم غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، وٹامن سی اور وٹامن ڈی کے جذب کو روکتی ہے۔ مثال کے طور پر صرف ایک سگریٹ پینے سے جسم میں 25 ملی گرام وٹامن سی ختم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

آپ اپنا کھانا غلط چبا رہے ہیں، صحیح طریقہ جانیے

اپنے بچوں کو ہر حال میں گھر میں موجود ان عام سی چیزوں سے دور رکھیں

پاکستان کی کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ناقابل یقین دعویٰ

زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے سے ان غذائی اجزاء کو بحال کیا جاسکتا ہے، یہ تمباکو نوشی کی خواہش کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہیں۔

جنسینگ کی چائے(Ginseng Tea)

جنسینگ نکوٹین کی لت کو دور کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، کیونکہ یہ دماغ میں ایک نیورو ٹرانسمیٹر(neurotransmitter)، ڈوپامین(dopamine) کے اثر کو کمزور کرتا ہے۔

جنسینگ کی چائے نہ صرف تمباکو نوشی کی کشش کو کم کرتی ہے بلکہ موڈ کو خوشگوار بھی بناتی ہے۔

ڈیری مصنوعات

تمباکو نوشی کرنے والے افراد نے ایک انکشاف کیا ہے کہ دودھ پینے سے سگریٹ کا ذائقہ بدتر ہو جاتا ہے، اس سے ان کے سگریٹ کو ایک کڑوا ذائقہ ملتا ہے۔

سگریٹ چھوڑنے والے افراد کو اگر سگریٹ کی طلب ہو تو وہ دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کا استعمال کریں، تاکہ یہ مصنوعات ان کی سگریٹ کا ذائقہ خراب کردیں۔

یہ عمل سگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

شوگر فری یا پودینے سے بنی گمز

اگر تمباکو نوشی کی خواہش ہوتو شوگر فری یا پودینے سے بنی چیونگم سے آپ اپنے منہ کو مصروف رکھ سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div