Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

سنگاپور: جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا آسٹریلوی گرفتار

جہاز آسٹریلوی شہر پرتھ جا رہا تھا، دھمکی ملنے پر اُسے سنگاپور واپس لایا گیا۔
شائع 13 اکتوبر 2023 01:13pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سنگاپورمیں پولیس نے طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے آسٹریلوی باشندے کو حراست میں لےلیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنگاپور پولیس نے آسٹریلوی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب جمعرات کے روز بجٹ اسکوٹ ایئرلائن کی ایک پرواز کو بم کی دھمکی کی وجہ سے شہر کے چنگی ہوائی اڈے پر واپس لے جایا گیا۔

پرواز ٹی آر 16، جو بجٹ کیریئر اسکوٹ کے ذریعہ چلائی گئی تھی، شام 4:11 بجے سنگاپور سے روانہ ہوئی۔ اسے سنگاپور کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے اتارا گیا۔

سنگاپور ایئر لائنز کی بجٹ اسکوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز کے تقریبا ایک گھنٹے بعد بم کی دھمکی کے باعث طیارے کو واپس سنگاپور بھیجنے کا احتیاطی فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریپبلک آف سنگاپور ائرفورس (آر ایس اے ایف) طیارے کو واپس چنگی ہوائی اڈے تک لے جانے کے لیے روانہ ہوئی اور ایمرجنسی سروسز کو بھی فعال کردیا گیا۔

##مزید پڑھیں:

سنگاپور ایئر لائن نے آسٹریلیا کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا

قومی ایئر لائن کی بندش سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی آئی اے

ترک ایئر لائن بدتمیز مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر پھینک گئی

اسکوٹ نے مزید بتایا کہ پرواز اڑان بھرنے کے تقریبا دو گھنٹے بعد بحفاظت اتار لی گئی اورتمام سیکیورٹی چیکنگ بھی مکمل کر لی گئی۔۔

بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ حکام نے سیکیورٹی چیکنگ مکمل کرتے ہوئے 30 سالہ آسٹریلوی مسافر کو مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

سنگاپور کی فضائیہ نے اس سے پہلے بھی 2022، 2019 اور 2018 میں اس طرح کی بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد کمرشل طیاروں کی حفاظت کے لیے لڑاکا طیاروں کو تعینات کیا تھا۔

SINGAPORE

Scoot airlines

Australian man

Jet aircraft

singapore airlines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div