بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر

منظوری صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی
شائع 16 اکتوبر 2023 12:57pm
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کردی ہے۔

یہ منظوری نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022 کی منظوری دینے کے علاوہ قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو کی منظوری بھی دی ہے۔

کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

بلوچستان نگران کابینہ نے اجلاس میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

بلوچستان