Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری

ملتان سلطانز نے خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
شائع 17 اکتوبر 2023 09:42pm

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری کر دی گئی۔

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں، آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔

انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، اُنہوں نے 4 ون ڈے اور 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیل رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے فائنل میں حیرت انگیز مماثلت

غیر ملکی فرنچائز مالکن پی ایس ایل ٹیم خریدنے کی خواہش مند

آئندہ پی ایس ایل میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، اہم فیصلہ ہوگیا

کیتھرین ڈالٹن برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں اور وہ 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

انہوں نے جنوبی پنجاب میں نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا ہے، جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کیتھرین کے کوچنگ کیریئر میں فاسٹ بولنگ اکیڈمی یو کے اور بھارت میں الٹیمیٹ پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔

پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

PSL

lahore

Multan Sultans

Pakistan Super League

ireland

women bowling coach

Catherine Dalton

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div