Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مظلوم فلسطینی عوام کیلئے پاکستان آرمی کی پہلی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

امداد میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 12:22am
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کیا۔ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے دنیا کو اکٹھا ہونا چاہئے۔

مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد میں موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

100 ٹن امدادی سامان

پاکستان سے روانہ کیا گیا امدادی سامان مصر پہنچ گیا۔ خصوصی چارٹرڈ طیارہ مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچا۔ مصر سے امدادی سامان رفاہ سرحد کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے دنیا کو اکٹھا ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کا موقع ملا ہے، ہم نے مصر کے راستے غزہ کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 ٹن امدادی سامان فلسطین کے عوام کیلئے بھیجا ہے، امداد سامان میں ٹینٹ، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔

Pakistani Aid for Palestine