Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کراچی: ایف آئی اے کا ہنڈی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد
شائع 21 اکتوبر 2023 10:29am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ایس بی سی نے ایم اے جناح روڈ پرچھاپہ مارا، جہاں سے محمد شاہد، محمد حسین اورعبدالرشید کو گرفتار کیا گیا، جن سے 32ہزار700 امریکی ڈالر، 15ہزار سعودی ریال، 800 اماراتی درہم برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کارروائی میں 5 موبائل فون ملے، جن میں حوالہ کےثبوت موجود ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

FIA

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div