Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کردیے

کارڈ سروس میں مزید اصلاحات اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے، مشیر صحت
شائع 21 اکتوبر 2023 03:41pm

صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کے لئے 2 ارب روپے جاری کردیئے ہیں، جب کہ مشیر صحت کا کہنا ہے کہ کارڈ سروس میں مزید اصلاحات اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کردیئے ہیں، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی سے صحت کارڈ سروس بند تھا، وزیر اعلیٰ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر فنڈز جاری ہوا۔

مشیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال کر دی ہے، اس سروس میں مزید اصلاحات اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے، ایم ٹی آئی اسپتالوں میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی ہے، ایم ٹی آئیز ہاسپٹلز مریضوں کے علاج پر توجہ دیں۔

ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں نئی بلڈنگز بنانے کی بجائے مریضوں کی دیکھ بھال، سہولیات پر توجہ دیں گے۔

Health Card

KPK caretaker government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div