Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’میاں صاحب نے فیصلہ کرلیا، ہائبرڈ رجیم کی صورت میں ہی پاکستان کو چلانا ہے‘

بااثر حلقوں کو احساس ہے کہ بھارت سے قطع تعلقی ٹھیک نہیں، شہزاد اقبال
شائع 22 اکتوبر 2023 09:09pm
Will Nawaz Sharif become the Prime Minister?| Rubaroo | Aaj News

سینئیر صحافی اور نامور تجزیہ کار شہزاد اقبال کا نواز شریف کی وطن واپسی پر کہنا ہے کہ ن لیگ کا جو پلان تھا معاملات اس کے مطابق ہی چلے، ن لیگ کا جلسہ ایک اچھا پاور شو تھا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے جلسے میں شاہد خاقان عباسی کی عدم موجودگی پر کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کے ’معاملات کوئی خاص بنے نہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پہلو تھا کہ میاں صاحب نے تقریر میں سیاسی اور غیر سیاسی لوگوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، ’ان کے خلاف جو غیر سیاسی قوتیں رہی ہیں، جو انہوں نے کہا کہ میری حکومت گرائی گئی مجھے نکالا، ان کے خلاف بھی بات نہیں کی، وہ میرے خیال سے حکمت عملی کا حصہ ہے‘۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ کل کی تقریر میں انہوں نے سویلین بالادستی کی بات نہیں کی، اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ چالیس سال کا نچوڑ یہ ہے کہ سب مل کر کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کے دور کو کہا گیا ہائبرڈ رجیم ہے، اس کئیر ٹیکر کو کہا جارہا یہ بھی ہائبرڈ رجیم ہے، میرے خیال سے میاں صاحب نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ میں اقتدار میں آؤں گا، میں نے کوئی سول سپریمیسی (بالادستی) کی بات نہیں کرنی، میں نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے، اور ایک ہائبرڈ رجیم کی صورت میں ہی پاکستان کو لے کر چلنا ہے‘۔

مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’جتنا میں انہیں جانتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ ان کی دلچسپی اس میں ہونی چاہیے‘۔ اگر ان کی سیاسی جماعت نہیں بنتی تو ان کا ”ری امیجننگ پاکستان“ شاید ایسے ہی تھنک ٹینک کی طرح کام کرتا رہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

2018 کے بعد ایک بار پھر ’وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ‘

نواز شریف کتنی بار وزیر اعظم بنے اور کب کب جلاوطنی کی زندگی گزاری؟

نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کے سوال پر بات کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنی پالیسی دے دی ہے، ’تمام جو بااثر طاقتور حلقے ہیں ان کو بھی یہ احساس ہے کہ ٹھیک ہے کچھ ایشوز (مسائل) ایسے ہیں جن کو ہم ریسالو (حل) نہیں کرسکتے، یہ لیکن اس کا بالکل مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم بالکل قطع تعلق کردیں، ٹریڈ (تجارت) ختم کردیں‘۔

شہزاد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لیکن اب تو انڈیا اپنے آپ کو خطے میں چوہدری سمجھتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہاں سے ہم مثبت جواب کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

MQM

Miftah Ismail

nawaz sharif returns 2023

Hybrid Regime

Pakistani relations with India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div