Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی، 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر نے ایک پھر اڑان بھرلی
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2023 01:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس غیر معمولی اضافے سے 6 سال کے بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، اور 51 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل 25 مئی 2017 کو 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 127پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرنا شروع کردی ہے، اور آج ایک بار پھر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہوگیا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

گذشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

stock market

pakistan stock exchange

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div