Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

’کہانی میں اگر کہیں تھپڑ مارنا ضروری ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے‘

اداکار یاسر حسین نے ڈراموں میں خواتین کو مارے گئے تھپڑوں کی حمایت کردی
شائع 23 اکتوبر 2023 02:45pm
تصویر: یاسر حسین/انسٹاگرام
تصویر: یاسر حسین/انسٹاگرام

تنازعات کی بناء پر سرخیوں میں رہنے والے پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان سے صارفین کو حیران کردیا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں دیکھائے جانے والے تشدد سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔

پروگرام کے دوران جب شو کے میزبان نے ڈراموں میں تھپڑ مارنے سے متعلق گفتگو کی تو اداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا اب بھی ڈراموں میں تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں؟‘ جس پرمیزبان نے حیران ہو کر کہا کہ ’آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے ہم ناروے شفٹ ہوگئے ہیں‘۔

اداکار نے میزبان کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پہلی بات یہ کہ ناروے میں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ میں ڈرامے دیکھتا نہیں ہوں‘۔

مزید پڑھیں:

بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد کردی

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا

’یہی فرق ہے بھارت میں اور ہم میں‘، بابرعلی کی بھارتی اداکاروں پر کڑی تنقید

پاکستانی ڈرامے نہ دیکھنے سے متعلق اداکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے حیرانی کا اظہار اس لیے کیا کیونکہ جب میں دریچہ (2011) ڈراما کررہا تھا اس میں بھی تھپڑ مارنے کے بہت سین ہوتے تھے، میں نے خود بھی 6،7 تھپڑ مارے تھے، وہ میرا پہلا ڈراما تھا، اگر آج بھی ڈراموں میں تھپڑ مارے جارہے تو بتائیں میں کیوں دیکھوں؟‘

میزبان کی جانب سے جب یاسر حسین کو ان کا ایک ڈرامہ یاد کروایا گیا، جس میں انہوں نے تھپڑ مارنے کے سین کروائے تھے، تو انہوں نے کہا کہ ’جی وہ کہانی کے لحاظ سے تھے، اس سین میں تھپڑ مارنا ضروری تھا‘۔

یاسیر حسین نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’آج کل کے ڈراموں میں بلاوجہ اور بہت سارے تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں، کہانی میں اگر کہیں تھپڑ مارنا ضروری ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے مگر ڈراموں میں بیک گراؤنڈ میوزک لگا کر تھپڑ مارنا اور سنسنی پھیلانا بلاوجہ کی بات ہے‘۔

پاکستانی ڈراموں میں مرد کردار کی جانب سے خاتون کردار کو تھپڑ مارنے سے متعلق اب تک کئی بحث و مباحثے ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، ان کے مطابق ڈراموں میں خواتین کے کرداروں پر تشدد کرنا شرمناک ہے۔

yasir hussain

Pakistani Dramas

lifestyle

Pakistani Actors

Domestic Voilence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div