Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان، ڈالر کی بھی اونچی اڑان

100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023 12:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا۔

مزید پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی، 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

stock market

pakistan stock exchange

Dollar

US Dollars

Dollar Smuggling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div