Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ہڈیوں کی مضبوطی چاہیئے تو وٹامن ڈی ایسے حاصل کریں

پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 03:47pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

انسانی جسم کو صحتمند رکھنے کیلئے متوازن غذا کےساتھ ساتھ طرزِ زندگی کا مناسب ہونا بھی اہمیت کا حامل ہے۔

پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو انسانی جسم کو بیش بہا فوائد پہنچاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ’وٹامن ڈی‘ جیسا ضروری وٹامن سورج کی روشنی کے ذریعے ایک بہترین مقدار میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ وٹامن ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام سمیت صحت کے بہت سے پہلوؤں میں کُلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

صحت مند گردوں کیلئے 7 اہم ترین غذائیں

جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یہ 5 جوس مفید ہیں

گردے میں پتھری کی بڑی وجہ اس وٹامن کی زیادتی ہے

اگرچہ سورج کی روشنی سے بھی یہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن وٹامن ڈی 3 کو سپلیمنٹس کے ذریعے اپنی خوراک کا حصہ بنانا ایک بہترین انتخاب ہے۔

وٹامن ڈی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت

وٹامن ڈی 3 کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرنے کے عمل میں اہم کردارا دا کرتا ہے، یہ وٹامن مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

وٹامن ڈی ہڈیوں کی نشوونما کیلئے بھی ضروری ہے، یہ ہڈی کے پرانے ٹشوز کو ہٹاتے ہوئے نئے ٹشوز کو تشکیل دیتا ہے۔

مدافعتی نظام میں بہتری

وٹامن ڈی مدافعتی نظام کو بہتر کرتے ہوئے جسم میں موجود انفیکشنز کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

وزن کو منظم کرتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق موٹاپا وٹامن ڈی کی کم سطح سے منسلک ہوتا ہے، وٹامن ڈی جسم میں موجود اضافی چربی کے خلیات کی نشوونما کو منظم کرکے اور ہارمونز کی سطح کو تبدیل کرتے ہوئے وزن پر اثر انداز ہوتا ہے۔

موڈ خوشگوار بناتا ہے

وٹامن ڈی 3 ’سیروٹونن(serotonin)‘ جیسے نیورو ٹرانسمیٹر کی پیداوار اورریگولیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو موڈ کو خوشگوار بنانے میں اہم ہے۔

وٹامن ڈی 3 کی مناسب سطح موڈ اور مجموعی طور پر ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

وٹامن ڈی کن چیزوں سے حاصل کی جاسکتا ہے؟

وٹامن ڈی 3 قدرتی طور پر متعدد غذاؤں میں پایا جاتا ہے، مچھلی، انڈوں، پنیر اور گائے کا گوشت اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔

صحت

lifestyle

Benefits

healthy lifestyle

Foods

Vitamin D

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div