خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری
جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری حکم جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
تحریری حکم کے مطابق سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا، سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا کہ سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے۔
Lahore High Court
khadija shah
مزید خبریں
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے بر خلاف قرار
گھوٹکی میں پولیس اہلکار کی ٹارگیٹ کلنگ
راجن پور، ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.