Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سانس لینے میں مشکل ہو تو ان تجاویز پر عمل کریں

جب آپ کے پھیپھڑوں مضبوط ہونگے تو آپ کو سانس کے مسائل بھی کم ہونگے
شائع 26 اکتوبر 2023 06:12pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہر شخص کے زندہ رہنے کے لئے سانس لینا ضروری ہوتا ہے اور اگر کبھی نزلہ زکام کی وجہ سے ناک بند ہو جائے تو یہ ایک تکلیف دہ مرحلہ بن جاتا ہے اور آپ بے چین رہتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ اچانک سانس رکنے کے سبب نیند سے اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں اور یہ حالت کبھی کبھی رات کے پہر میں ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ ناک کے بجائے منہ سانس لینا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بار بار گلا خشک ہو جاتا ہے۔

وہ لوگ جو نیند میں بار بار اٹھ جاتے ہیں، استھما یا اسی طرح کی دوسری حالت میں مبتلا ہیں وہ اکثر رات کے وقت بیدار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پھر وہ سارا دن تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں۔

ایسی حالت کے سبب آپ کے دن کی ساری روٹین مکمل طور پر آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے اور کام کرنے والوں کے لئے بھی۔

سانس کے مسائل سے نمٹنے اور مناسب نیند حاصل کرنے کے لئے یہاں چند تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اس مشکل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

صحت مند غذا

پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور صحت مند اور متوازن غذا، اناج اور پروٹین آپ کے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لئے سب سے اہم عنصر ہے۔ اپنی غذا کو متوازن بنانے کی کوشش کریں۔ آپ کے پھیپھڑوں مضبوط ہوں گے تو آپ کو سانس کے مسائل بھی کم ہوں گے۔

پانی کی ذیادہ مقدار

وہ افراد جن کے پھیپھڑے کمزور ہیں انہیں چاہئے کہ دن بھر میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، کیونکہ یہ پھیپھڑوں کے ذریعے پیدا ہونے والے بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتا ہے، اس طرح آپ کو سانس لینے میں آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں

صرف 3 دنوں میں پھیپھڑوں کو صحت مند بنائیں

کشمش کے ذریعے پھیپھڑوں کی صفائی

اگر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

ورزش اور یوگا

پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے اور بہتر سانس لینے میں مدد کے لئے آپ کی روزانہ کی ورزش، یوگا اور چہل قدمی بھی اہم کردارادا کرتے ہیں۔

گرم پانی کی بھاپ

گرم پانی کی بھاپ لینے سے بھی آپ کے سانس لینے کے عمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے، کیوں کہ یہ آپ کی بند ناک کو کھولنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بلاجواز گھر سے باہر نکلنا بھی آپ کے سانس لینے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے۔ چنانچہ آپ کو چاہئے کہ ان چند تجاویز پر عمل کریں اور سانس لینے میں مشکل ہونے والے مسائل سے بچیں۔

lifestyle

Hot Water

Exercise

Drinking Water

Nasal chocking

respiratory system