Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور میں فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس نے شوہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں
شائع 27 اکتوبر 2023 11:39pm

لاہور کے تھانہ چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا جبکہ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس نے شوہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ شہزاد اعوان، 50 سالہ غلام مرتضٰی، 45 سالہ غلام مصطفیٰ، 20 سالہ فہد ار 55 سالہ ملک خادم شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ملک شہزاد، غلام مصطفیٰ اور غلام مرتضٰی حقیقی بھائی تھے۔

فائرنگ کی زد میں آکر 5 سالہ ابوبکر زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

مزید پڑھیں

لاہور میں دوہرے قتل کی واردات، سوتیلی ماں اور خالہ قتل

لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں فائرنگ، 4 افراد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس ملزمان کا سراغ لگانے اور جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

ایس ایچ او تھانہ چوہنگ ناصر حمید نے بتایا کہ مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، مرنے والوں میں 3 سگے بھائی، ایک کزن اور ملازم شامل ہے،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوئے جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب کا لاہور میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے، سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

سی سی پی او لاہور کا فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

سی سی پی او لاہور نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ وہ خود موقع پر پہنچ کر کارروائی کا جائزہ لیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن کو تیز اور ناکہ بندی کو سخت کیا جائے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

لاہور پولیس نے 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا

لاہور پولیس نے چوہنگ میں قتل ہونے والے 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں زمین کے تنازعے پر قریبی رشتے داروں نے 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد اعوان، غلام مرتضٰی، غلام مصطفیٰ، فہد اور ملک خادم شامل تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ملک شہزاد، غلام مصطفیٰ اور غلام مرتضٰی حقیقی بھائی تھے، شہزاد اور مرتضیٰ بحریہ ٹاؤن جبکہ مصطفیٰ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تینوں بھائی ہر جمعہ کو چوہنگ میں واقع زرعی اراضی کے ڈیرے پر اکٹھے ہوتے تھے ۔

فائرنگ کی زد میں آکر 5 سالہ ابوبکر بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کا بھی سراغ لگا لیا،

پولیس کے مطابق مقتولین کا اپنے قریبی رشتہ داروں سے زمین کا تنازعہ تھا، فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان صابر اور مبشر کا سراغ لگا لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

firing

lahore

Street Crimes

Lahore Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div