Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

ذلت و رسوائی بھارتی بحریہ کا مقدر بن گئی

بھارتی بحریہ دنیا بھر میں دہشت گردی و جاسوسی نیٹ ورک کی علامت بن گئی
شائع 27 اکتوبر 2023 08:03pm

دنیا بھر میں ذلت و رسوائی بھارتی بحریہ کا مقدر بن گئی، پاکستان میں دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے سے قطر میں آٹھ اہلکاروں کی سزائے موت تک، بھارتی بحریہ دنیا بھر میں دہشت گردی و جاسوسی نیٹ ورک کی علامت بن گئی۔

کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق قطر میں ہونے والی رسوائی کا ملبہ بھی پاکستان کے سرڈال دیا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی بحریہ کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان اور قطر کو سازشی قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل قطر کی ایک عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔

بحر ہند میں تسلط جمانے اور خود کو بلیو واٹر نیوی سمجھنے والی بھارتی بحریہ کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔

عقبی ہیچ کھلا رہ جانے پر اربوں ڈالر کی ایٹمی آبدوز کو بندر گاہ میں ڈبونا بھی بھارتی بحریہ کا کارنامہ ہے۔

4 برس میں پاک بحریہ کے ہاتھوں 5 بار جدید ترین اسکارپین آبدوز پکڑے جانے کا سہرا بھی بھارتی بحریہ کے سر ہے۔

جنگی اصطلاح میں کسی بھی آبدوز کا پکڑا جانا آبدوز کی یقینی تباہی تصور کیا جاتا ہے۔

2013 میں بھارتی بحریہ کی سندھو رکھشک آبدوز کے تارپیڈو کمپارٹمنٹ میں دھماکا ہوچکا ہے۔

آئی این ایس سندھو رکھشک میں دھماکا اور 15 سیلرز کی ہلاکت آئی این ایس ککری کی پاک بحریہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد سب سے بڑا حادثہ ہے۔

کلو کلاس آبدوز آئی این ایس سندھو رانا میں فروری 2014 آگ لگنے سے 2 افسر مارے گئے تھے

فروری 2022 میں کرناٹک ، متعین بھارتی بحریہ کے طیارہ برادر جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ میں بھی آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔ آئی این ایس وکرم آدتیہ میں پہلے بھی آتشزدگی کے واقعات ہو چکے ہیں۔

loc

Indian occupied Kashmir

Indian Navy Officers