لاہور سے دوحہ جانیوالی خاتون مسافر سے منشیات برآمد
گرفتار ہونے والی خاتون اوکاڑہ کی رہائشی تھی
اے ایس ایف نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے دوحہ جانے والی خاتون مسافر سے منشیات برآمد کر لیں ہیں۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون اوکاڑہ کی رہائشی تھی اور غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحہ جا رہی تھی۔
ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دوران چیکنگ خاتون کے سامان سے ہیروئن اور آئس سے بھرے 59 عدد کیپسولز برآمد کیے ہیں۔
اے ایس ایف حکام نے مسافر کو آف لوڈ کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا، ملزمہ کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Anti Narcotics Force (ANF)
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔