Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

سیکیورٹی فورسز کا کھورو میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید

فورسز نے مؤثر کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 10:10am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان کے کے علاقے کھورو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں مین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھورو سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگاتے ہوئے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے اس کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 37 سالہ نائب صوبیدار آصف کا تعلق اوکاڑہ سے تھا جب کہ 22 سالہ سپاہی عرفان علی سرگودھا کا رہنے والا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا، فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

ISPR

بلوچستان

security forces operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div