Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ٹیکساس: امریکا میں مسلمان ڈاکٹر کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

پولیس نے ایک شخص کو قتل کے الزام میں حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردیں
شائع 30 اکتوبر 2023 11:27pm
ٹیکساس: امریکا میں مسلمان ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا
ٹیکساس: امریکا میں مسلمان ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلمان ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو قتل کے الزام میں حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انھیں مذہبی تعصب پر قتل کیا گیا یا وجہ کوئی اور تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں مسلمان ڈاکٹر طلعت جہاں خان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پکنک ٹیبل پر بیٹھی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی ماں 52 سالہ ڈاکٹر طلعت اپنے کتے کے ساتھ کونرو شہر میں بیٹھی تھیں جب ملزم مائلز جوزف فریڈرچ نے مبینہ طور پر ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

ڈاکٹر طلعت کے قتل کے بعد 24 سالہ مشتبہ شخص کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کونرو پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے شخص پر ایلیس اپارٹمنٹس میں دوپہر 12:30 بجے کے قریب ڈاکٹر پر حملہ کرنے اور پھر پیدل فرار ہونے کا الزام ہے۔

مشتبہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب جرم کے عینی شاہدین نے حکام کو اس کی تفصیلات پیش کیں۔ افسوسناک واقعہ کے بعد شور کی آواز سن کر ایک گواہ اپنی تلوار لے کر باہر آیا تھا۔

مقتولہ کی بیٹی کی عمر 14 سال جبکہ بیٹا 23 سال کا ہے۔ طلعت جہاں خان کی بھتیجی ماہ نور کا کہنا ہے کہ میری خالہ بہت اچھی اور پیار کرنے والی تھیں، ’یہ ہماری فیملی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جو بالکل غیر متوقع ہے۔‘

مرحومہ پیشے کے لحاظ سے ماہر امراض اطفال تھیں، وہ کئی ماہ قبل سیئٹل سے ہیوسٹن کے علاقے میں منتقل ہوئی تھیں اور اطلاعات کے مطابق انہیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے سینکڑوں مریض بھی ’پیار‘ کرتے تھے۔

وجاہت نیاز نے بتایا کہ ان کی مقتولہ بہن جولائی میں علاقے کی آب و ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاٹل سے اس علاقے میں منتقل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا ’وہ سورج اور گرم موسم کو دیکھنا پسند کرتی تھیں، لہذا یہ ان کے یہاں آنے کی ایک اہم وجہ تھی‘۔

murder case

Islamophobia

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div