Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہوگیا
شائع 31 اکتوبر 2023 01:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 15 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔

Gold

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div