Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، آج بھی 23 پروازیں منسوخ

کراچی سے لاہور کے لئے پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی
شائع 31 اکتوبر 2023 03:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے اور آج بھی 23 مقامی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

قومی ایئر لائنز کی مقامی اور بین الاقوامی 23 پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں جب کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور دمام جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ کراچی سے لاہور کے لئے پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ایک دن میں80 کروڑ روپے کا نقصان

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئے چند روز درکار

ملتان سے دبئی اور سکھر کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی، شیڈول کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سے متحدہ عرب امارات جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

PIA

PIA Flight

PIA Loss

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div