Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر اہم ترین دن پر جاری کرنے کا اعلان

ڈنکی میں شاہ رخ خان کا ایک الگ روپ نظر آئے گا یہ فلم راج کمار ہیرانی کے ساتھ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے۔
شائع 31 اکتوبر 2023 06:00pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

شاہ رخ خان کی نئی فلم ”ڈنکی“ کا ٹیزر ”ٹائیگر 3“ کی اسکریننگ کے دورانھ (دنیا بھر کے) سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کو شدت سے اپنے من پسند اداکار کی فلم ”ڈنکی“ کا انتظار ہے۔

فلم ساز نے 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ٹیزر جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی نے 58ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیزر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم کا ٹیزر 2 نومبر 2023 کو ڈیجیٹل دنیا میں آئے گا، یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنے مداحوں کے لئے سالگرہ کی تقریب کی میزبانی بھی کریں گے اور اپنے خاص دن پر اپنے تمام مداحوں کے ساتھ فلم کاٹیزر بھی دیکھیں گے۔

##مزید پڑھیں

شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں اولین نمبروں پر

شاہ رُخ خان نے بیمارخاتون مداح سے ملاقات کیلئے منفرد شرط رکھ دی

شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کا ایک مختلف روپ نظر آئے گا۔ یہ فلم راج کمار ہیرانی کے ساتھ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے۔

اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہیرانی فلمز اور جیو اسٹوڈیوز کی حمایت حاصل ہے۔ ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ وکی کوشل اور تاپسی پنو بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

india

mumbai

Shahrukh Khan

lifestyle

شخصیات

Dunki

Birthday celebration

Film Teaser

Digital world