Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’کل تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا‘

'الیکشن کمیشن آئین یا قانون سے باہر نہیں جا سکتا'
شائع 31 اکتوبر 2023 10:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اور معروف قانون دان شاہ خاور ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کل (بدھ کو) دے گا، کیونکہ ملک کی اعلیٰ انتخابی اتھارٹی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ’میرے خیال میں ای سی پی کل تک انتخابی شیڈول کا اعلان کردے گا کیونکہ وہ آئین یا قانون سے باہر نہیں جا سکتے‘۔

سپریم کورٹ 2 نومبر کو نوے روز میں انتخابات کیس کی سماعت کرنے والا ہے، جس کے بعد شاہ خاور ایڈووکیٹ کے مطابق ممکنہ طور پر انتخابات کی تاریخ دیدی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے ای سی پی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرنے کے بعد 2 نومبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی، کیس کی درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئینی طور پر 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

ان سے نوے روز میں انتخابات کیس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں بہتر ہے کہ الیکشن کمیشن کل تاریخ دے‘۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Election in 90 Days Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div