Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سابق صوبائی وزیر کامران بنگش 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کامران بنگش کو گرفتار کرنے چترال پولیس بھی عدالت پہنچ گئی
شائع 01 نومبر 2023 03:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو ٹانک پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

کامران بنگش کو گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا اور آج انھیں جوڈیشل تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈی پی او ٹانک نے عدالت کو بتایا کہ کامران بنگش کے خلاف سٹی تھانہ میں 153Aکا مقدمہ درج ہے۔

ٹانک عدالت نے کامران بنگش کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ٹانک جیل بھیج دیا۔

سماعت کے دوران کامران بنگش کو لینے چترال کی پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سابق وزیر کے خلاف سٹی تھانہ چترال میں بھی دفعہ 120 بی اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مجسٹریٹ ٹانک کی عدالت میں پیشی کے دوران ٹانک اور چترال پولیس میں بحث ہوتی رہی، تاہم پھر عدالت نے ملزم کو ٹانک جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

pti

pti chairman

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div