Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سچن ٹنڈولکر یا اسٹیو اسمتھ؟ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نصب نئے مجسمے نے مداحوں کا الجھا دیا

'بھارت میں اپنا مجسمہ دیکھ کر خوشی ہوئی، لیکن میں تھوڑا سا لمبا ہوں'
شائع 02 نومبر 2023 06:50pm

بھارت کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں یکم نومبر کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے موقع پر معروف کرکٹر سچن ٹینڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ تاہم، اس مجسمے کی آسٹریلین کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے غیر معمولی مشابہت نے لوگوں کو حیران کردیا اور اس پر عوام کا کافی مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (MCA) نے یکم نومبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب میں سچن ٹنڈولکر کے ایک عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کی، جو سچن ٹنڈولکر کے اسٹینڈ کے قریب نصب کیا گیا۔ مجسمے میں سچن کو ایک اونچی سیدھی ڈرائیو کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تاہم، مجسمے کا چہرا اور شاٹ دونوں ہی اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ایک غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر موجود مداحوں کو یہ پہچاننے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔

 یکم نومبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی
یکم نومبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی

یہاں تک کہ اسٹیو اسمتھ کے پیروڈی اکاؤنٹ اور کچھ مشہور شخصیات نے بھی اس کی نشاندہی کی۔

اسٹیو اسمتھ کے پیروڈی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی کہ ’بھارت میں اپنا مجسمہ دیکھ کر خوشی ہوئی، لیکن میں تھوڑا سا لمبا ہوں‘۔

اسی طرح برطانوی صحافی لارینس بوتھ نے لکھا، ’ممبئی کے وانکھیڑے میں اسٹیو اسمتھ کا مجسمہ لگانے کا دلچسپ انتخاب‘۔

ایک صارف نے لکھا، ’ وانکھیڈے کے باشعور حکام نے اسٹیو اسمتھ کے ٹیسٹ اوسط کے اعزاز میں ان کا مجسمہ لگایا ہے’۔

ایک اور صارف نے اپنے خیال کا اظہار کچھ کوں کیا، ’سچن ٹنڈولکر بنانے کے بجائے، مجسمہ ساز نے نیٹ فلکس پر اسٹیو اسمتھ کی آنے والی سوانح عمری کا تصوراتی آرٹ ورژن بنا ڈالا‘۔

Steve Smith

Statue

Sachin Tendulkar

Wankhede Stadium

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div