Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کی تصاویر بالآخر سامنے آ گئیں

اداکارہ مونا سنگھ نے انسٹاگرام ہینڈل پر برتھ ڈے بوائے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
شائع 04 نومبر 2023 10:34am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکار اپنے ہر دن کو بڑے اہتمام سے مناتے ہیں اور پھر ان مواقع کی تصاویر مداحوں کے لیے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی شیئر کرتے ہیں ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے حوالے سے سب ہی تصاویرکے منتظر رہے ۔

شاہ رخ خان نے اپنی 58 ویں سالگرہ شاندارانداز میں منائی اور اس وقع پر اپنی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کو دو بار مبارکباد دی۔

انھوں نے شام میں اپنےمداحوں کی تقریب میں شرکت کی اور رات میں اپنے دوستوں اورساتھیوں کے لئے ایک پارٹی کی بھی میزبانی کی۔

پارٹی کی بہت سی تصاویرآن لائن منظر عام پر آئیں لیکن ان میں سے کسی میں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے۔

ٹیلی ویژن اداکارہ مونا سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پربرتھ ڈے بوائے کے ساتھ دوتصاویرشیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں شاہ رخ خان کو مونا کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اداکار کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’آپ نے مجھ پر جو پیار برسایا اس سے بہت متاثر ہوں۔‘

جبکہ دوسری تصویر واضح سیلفی ہے جس میں شاہ رخ خان اور مونا سنگھ مسکرا رہے ہیں۔

پارٹی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، رنبیر کپور،عالیہ بھٹ، ایم ایس دھونی، ہدایت کار ایٹلی، سنجے مہیپ کپور، بھاونا پانڈے، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

مونا سنگھ نے مشہور ٹی وی شو ’جسی جیسی کوئی نہیں‘’ میں کام کرنے کے بعد شہرت حاصل کی ۔ اداکارہ نے ٹی وی شوز جیسے کیا ہوا تیرا وعدہ، اتنا کرو نا مجھے پیار، پیار کو ہو جانے دو میں بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے تھری ایڈیٹس اور اوٹ پٹانگ جیسی فلموں میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

india

Instagram

Bollywood

Shahrukh Khan

lifestyle

Birthday celebration

Film Artist