Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اگر میٹھا کھانے کی خواہش تنگ کرے تو کھٹا کھا لیں

شکر کی خواہش آپ کو زیادہ کھانے کی جانب لے جانے کا باعث بنتی ہے
شائع 04 نومبر 2023 04:45pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اپنی روزمرہ کی خوارک میں بہت سے لوگ میٹھا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اکثر گھروں میں ہر کھانے کے بعد باقاعدہ کچھ نہ کچھ میٹھا ضرور کھایا جاتا ہے۔

چینی کی بلا ضرورت خواہش آپ کے لئے پریشان کن ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اس عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنا مشکل ہو تو ایسے میں اگر کچھ کھٹا کھالیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے کا یہ ایک یقینی طریقہ ہے۔

شکر کی خواہش آپ کو زیادہ کھانے کی جانب لے جانے کا باعث بنتی ہے۔ اس طرح آپ کی کل کیلوری کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چند وجوہات ہیں جو آپ کی شکر کی خواہش کوبڑھادیتی ہیں۔

خون میں گلوکوز کی کم سطح

شکر کی خواہش سے منسلک ایک عام میکانزم خون میں شکر کی سطح میں جسم میں پیدا ہونے والا عدم توازن ہے۔ خون میں شکر کی کم سطح دماغ کو اس کمی کی تلافی کے لیے کچھ میٹھا کھانے کا اشارہ دیتی ہے۔

جذباتی ربط

کچھ میٹھا کھانے سے جسم میں سیروٹونن اور اینڈورفن نامی ایک اچھا نیورو ٹرانسمیٹر خارج کرنے میں مدد ملتی ہے، ان دونوں کو ’فیل گڈ‘ کیمیکلز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

لہٰذا میٹھا کھانا کھانے سے ڈپریشن اور اضطراب سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔ میٹھا کھانا خود سے ڈپریشن کو دور کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

بے چینی

جب آپ اچھی طرح سے نیند نہیں لے پاتے تو اس سے جسم میں شوگر کی خواہش پیدا ہوتی ہے. ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جب آپ کو اچھی طرح سے آرام نہیں ملتا ہے تو جسم دماغ کو آرام دینے کے لئے آرام دہ کھانا چاہتا ہے اور اس کے لئے جنک میٹھے فوڈ سے مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھٹی غذائیں کھانے سے ہمارے ذائقے کو ایک منفرد طریقے سے متحرک کیا جاتا ہے جس سے تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

کچھ کھٹی غذائیں قدرتی شکر پر مشتمل ہوتی ہیں جیسا کہ پھلوں میں موجود شکر۔ یہ قدرتی شکر کم پروسیس کی جاتی ہیں اور بہت سے میٹھے اسنیکس میں پائی جانے والی ریفائنڈ شکر کا صحت مند متبادل فراہم کرتی ہیں۔

شکر کی خواہش کا مقابلہ کرنے کے لئے چند کھٹی غذائیں ایسی ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

لیموں پانی

ایک گلاس کھٹا لیموں پانی پینے سے چینی کی خواہش اچھی طرح متوازن ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ پانی جسم کو ہائیڈریٹ کرنے اور میٹھے کھانے کی خواہش کو متوازن کرنے میں مدد کرے گا.

مزید پڑھیں

اچار ضرور کھائیں لیکن نقصان بھی جان لیں

املی کے 7 غیر یقینی فوائد

روزانہ دہی کھانے والے کیا فوائد پاتے ہیں

آڑو

کھٹے میٹھے ذائقہ والا یہ پھل وٹامن اے اور وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ چینی کی خواہش کو کافی حد تک روکنے میں مدد کرتا ہے۔

انناس

یہ ٹراپیکل پھل نہ صرف ذائقہ میں کھٹا ہوتا ہے بلکہ لذیذ بھی یہ وٹامن سی سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ انناس برومیلین سے بھرپورہوتا ہے جو کہ ایک ایسا انزائم ہے جو سوزش اور ہاضمے میں مدد کرسکتا ہے۔

دہی

یہ ڈیری مصنوعات پروبائیوٹکس، کیلشیم اور پروٹین سے بھری ہوتی ہے۔ آپ دہی کا ذائقہ بڑھانے کے لئے اس میں شہد اور پھل شامل کرسکتے ہیں۔

اس طرح کے کھانوں کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ پروبائیوٹکس کا ایک ذریعہ ہیں جو شوگر پر پھلنے پھولنے والے پیتھوجینک بیکٹیریا سے لڑنے اور مارنے میں مدد کرتے ہیں۔

lifestyle

fruits

Anxiety

lemon water

yogurt

foodhacks

sugar craving

Sour foods

low sugar

Fermented foods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div