برائیڈل ہیریٹیج یا ’جنازہ کلیکشن‘، ماڈلز نے کام بگاڑ دیا
فیسٹیول اور شادی کے سیزن سے قبل بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے پسندیدہ فیشن ڈیزائنرسبیاساچی نے ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے جس میں ان کی ’ہیریٹیج برائیڈل‘ کلیکشن دکھائی گئی ہے۔ تاہم ، برانڈ کوتعریف کے بجائے آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا کیونکہ اس کلیکشن کی ماڈلز کے ’بے معنی‘، ’اداس‘ اور ’بورنگ‘ چہروں کے علاوہ روایتی بندی نہ پہننا بھی کسی کو نہ بھایا۔
سبیاساچی نے جمعہ کو آفیشل پیج پر ویڈیو جاری کی جس میں نئی کلیکشن کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ، ”ہیریٹیج برائیڈل 2023“ کلیکشن ہے ۔ فوراً بعد بہت سے غیر مطمئن صارفین نے کمنٹ سیکشن میں مایوسی کا اظہار کیااور ماڈلز کو ’ماتمی انداز‘ میں پیش کرنے پر برانڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ لوگوں نے ڈیزائن پر بحث کرنے کے بجائے مذاق اڑاتے ہوئے اسے“جنازہ کلیکشن“ قرار دیا۔ کچھ تصاویر مزاحیہ لطیفوں اور میمز کا مرکز بھی بن گئیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ماڈلز ڈپریشن کا شکار کیوں نظر آ رہی ہیں؟ کیا یہ ڈپریشن کا مجموعہ ہے؟ بندی کہاں ہے؟ اظہار رائے کی آزادی کسی کو بھی کسی تہوار کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیتی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’رودالی کی دنیا میں کسی بھی قسم کے ماتم سبیاساچی سوگ کلیکشن کے لیے خوش آمدید-آخری رسومات میں جانے کے لیے رنگ برنگی ڈیزائنر ساڑھیاں۔
ایک اور شخص نے کہا، ’ایسا لگتا ہے کہ ماڈلزس پولیس مگ شاٹ کے لیے پوز دی رہی ہیں۔ سبیاساچی کلیکشن کے نام پر بغیر بندی کے آپ کس طرح کی ساڑھیاں فروخت کر رہے ہیں؟ دیدیت کے نام پر ہمیشہ ہماری ثقافت کو مغربی بنایا جاتا ہے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ، ’اس لباس میں آخری رسومات میں شرکت؟ یہ کیا یہ ؟ جنازے جمع کرنا؟ کیا مسکرانے میں تکلیف ہو گی؟‘’
ایک اور شخص نے کہا، ’میں کہتا ہوں کہ یہاں تک کہ مینیکوئنز بھی بہتر کام کریں گے۔ یہ مصری ممیوں کی طرح نظر آتی ہیں‘۔
کچھ تبصروں اورمیمز پرنظر ڈالیے
گزشتہ ماہ نالی سلک کو بھی اسی طرح کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس کے اشتہار میں ایک ماڈل کو بندیاکے بغیر دیکھا گیا تھا۔ لوگوں کا ایک طبقہ اس لیے بھی ناراض تھا کیونکہ یہ اشتہار نوراتری کے موقع پر جاری کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔