Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سینیٹ میں کم عمری میں شادی کی ممانعت سمیت متعدد ترمیمی بلز پیش

اجلاس میں دہشت گرد حملوں میں فورسز کے شہدا اور فلسطینیوں کیلئے دعائے مغفرت
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 09:12pm
سینیٹ میں کم عمری میں شادی کی ممانعت سمیت متعدد ترمیمی بلز پیش۔ فوٹو ـــ فائل
سینیٹ میں کم عمری میں شادی کی ممانعت سمیت متعدد ترمیمی بلز پیش۔ فوٹو ـــ فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔ جس میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سمیت متعدد ترمیمی بلز پیش کیے گئے۔ اجلاس میں دہشت گرد حملوں میں فورسز کے شہدا اور فلسطینیوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں آج نجی کارروائی کا دن تھا ۔ اجلاس میں متعدد ترمیمی بلز پیش کیے گئے، جبکہ سینیٹرز نے گوادراور ڈی آئی خان میں فورسز کے شہدا اور فلسطینیوں کےلیے دعائے مغفرت کی۔

ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پرعائد جرمانے میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش

سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان کے ناموں اور نشانات کے غیر مجاذ استعمال کی ممانعت کا ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا تو نگران حکومت نے بل کو موخر کرنے کی استدعا کی۔

نگران وزیر خلیل جارج نے مؤقف اپنایا کہ کابینہ اور فنانس ڈویژن اس پر ابھی کام کر رہے ہیں۔

بل میں کہا گیا ہے ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے۔

شہادت اعوان بولے ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پر محض 500 روپے جرمانہ کیا جاتا تھا، بحریہ، فضائیہ جیسے ناموں کو نجی انٹرپرائزز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نگران وزیر خلیل جارج نے بتایا کہ کابینہ اور فنانس ڈویژن ابھی اس پر کام کررہے ہیں جس کے بعد چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ثانیہ نشتر کو بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کو ایوان بالا میں بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی ، ایوان بالا نے پاکستان مستقبل کونسل کے بل کی تحریک ووٹنگ کے ذریعے مسترد کر دی۔

چیئرمین سینیٹ نے بل کی تحریک پیش کرنے کیلئے ووٹنگ کرادی جس کے بعد ایوان بالا نے بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کی، بل کے حق میں16 اور مخالفت میں 25 ووٹ آئے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر ثانیہ نشتر کی فوڈ سکیورٹی سے متعلق قرار داد بھی اسوقت مسترد ہوئی جب قرار داد کے حق میں 11 جبکہ مخالفت میں 22 ووٹ آئے۔

ایوان میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت ترمیمی بل 2023 پیش

بل سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں نادرا ترمیمی بل 2023 پیش

بل فوزیہ ارشد نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے یہ بل بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا۔

ایوان میں زخمی افراد کی طبی امداد کا ترمیمی بل 2023 پیش

بل مہرتاج روغانی نے پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے وزیر صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اتفاق کریں گے۔ جس پر وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ جی کمیٹی کو بھجوا دیں۔ چئیرمن سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش

بل سینیٹر ڈاکٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان بالا میں محدود واجبات شراکت ترمیمی بل 2023 پیش

یہ بل بھی شہادت اعوان نے پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں درختوں کی کٹائی کی ممانعت ترمیمی بل 2023 پیش

بل سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیا۔ چیئرمن سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں درآمدات برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023 پیش

بل ذیشان خانزادہ نے پیش کیا۔ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل 2023 پیش

یہ بل ثانیہ نشتر نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 پیش

یہ بل بھی شہادت اعوان نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں پاکستان احساس ٹارگٹڈ سبسڈیز ترمیمی بل 2023 پیش

بل بھی سینیٹر ثانیہ نشتر نے پیش کیا۔ صادق سنجرانی نے دیگر بلز کی طرح یہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

security forces

sadiq sinjrani

Israel Palestine conflict

Senate of Pakistan

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div