Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بلایا گیا؟

اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو نکال دیں جماعت سے، شاہد خاقان عباسی
شائع 06 نومبر 2023 09:03pm

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں آج (پیر کو) ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں

اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیراعظم منتخب نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کا اتحاد آج بھی قائم ہے، پیپلزپارٹی والے فیلڈ میں کام کریں، مریم اورنگزیب

’آٹھ فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا‘

پارٹی اجلاس میں بلایا کیوں نہیں گیا؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پارٹی کے معاملات سے جب استعفا دے دیا تو اب میں عام ایم این اے عام ورکر ہوں، ایم این اے بھی نہیں ہوں وہ بھی ختم ہوگیا، اب ایک عام آدمی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو نکال دیں جماعت سے۔

Shahid Khaqan Abbasi

Party Meeting

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div