Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

’آٹھ فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا‘

پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے، آصف زرداری
شائع 06 نومبر 2023 04:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی جیت کا دعویٰ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آٹھ فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا۔

انہوں نے سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہلِ کراچی کے مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔

مزید پڑھیں

بیلٹ پیپر پر تمام جماعتوں کے نشان ہونے چاہئیں، رہنما مسلم لیگ ن

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی ختم کرینگے، نواز شریف، چار سال بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

انہوں نے ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

General Election

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div