Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کا اتحاد آج بھی قائم ہے، پیپلزپارٹی والے فیلڈ میں کام کریں، مریم اورنگزیب

سیاسی تنقید جاری رہے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی مدد سے الیکشن لڑا، فیصل کریم کنڈی
شائع 06 نومبر 2023 07:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد آج بھی قائم ہے، سیاسی مخالفین لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، پیپلزپارٹی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ میں رونے سے بہتر ہے کہ فیلڈ پر کام کریں۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید جاری رہے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی مدد سے الیکشن لڑا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے تو وہ نوازشریف ہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم ہی پاکستان کو معاشی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قائد ن لیگ آج چارسال بعد پارٹی سیکریٹریٹ تشریف لائے، نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پارٹی قیادتوں سے ملاقات کی، ن لیگ نے منشور کمیٹی بنادی، جس نےکام شروع کردیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم کا آغاز 21 اکتوبر کو ہوگیا ہے، شہبازشریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی جسے دیکھتے ہوئے پاکستان کے باشعور عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔

نوازشریف کی اجلاس سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، مریم اورنگزیب کی وضاحت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کی اجلاس سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، پارٹی اور قیادت سے متعلق جاری کردہ خبریں ہی چلائی جائیں، قیاس آرائیوں اور بے بنیاد اطلاعات کو خبریں نہ بنایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی کا سیاسی تنقید جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی مدد سے الیکشن لڑا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، اور حکومت بھی بنائے گی، سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کو جو اتحاد بنانا ہے، بنا لیں یہ ان کا حق ہے، ہم ہر لیڈر کا احترام کرتے ہیں، سیاسی تنقید جاری رہےگی۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Pakistan Politics

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div